25 مارچ، 2016، 10:49 PM

شام میں داعش کا نائب سربراہ ہلاک

شام میں داعش کا نائب سربراہ ہلاک

امریکہ کا کہنا ہے کہ اس کے جنگي طیاروں نے شام میں ایک فضائی حملے میں ابوبکر بغدادی کے معاون اور داعش دہشت گرد تنظیم کے نائب سربراہ عبدالرحمن مصطفی القدولی المعروف حاج امام کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے این بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کا کہنا ہے کہ اس کے جنگي طیاروں نے شام میں ایک فضائی حملے میں ابوبکر بغدادی کے معاون اور داعش دہشت گرد تنظیم کے نائب سربراہ  عبدالرحمن مصطفی القدولی المعروف حاج امام کو ہلاک کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق شام میں داعش کے خلاف امریکی ہوائی حملےکے نتیجے میں داعش کا نائب سربراہ حاجی امام مارا گیاہے امریکی حکام کے مطابق حاجی امام کا اصل نام عبد الرحمان مصطفی قدولی تھا جس کی ہلاکت کا باقاعدہ اعلان امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نےپریس بریفنگ میں کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق القدولی ابوبکر کی جگہ سربراہ بننے کی تیاری بھی کررہا تھا۔

News ID 1862811

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha